Pregnancy Kaise Hoti Hai


Pregnancy Hone Ka Tarika, حمل کیسے ٹھہرتا ہے
Pregnancy Kaise Hoti Hai


pregnancy kaise hoti hai

حمل کیسے ٹھہرتا ہے؟


حمل کیسے ٹھہرتا ہے؟ لڑکی اور عورت کیسے حاملہ ہوتی ہیں؟


جو بھی لڑکی جوان ہوتی ہے تواس کی ماں ،بہنیں اور سہیلیاں اس کو بتاتی ہیں۔

  

کہ چند مہینے یا سال بعد آپ کی شادی ہو جائے گی ۔ آپ 

اپنے ماں باپ اور بھائیوں کا گھر چھوڑ کر جائیں گی۔



آپ جس گھر میں جائیں گی وہ آپ کا گھر ہوگا۔ آپ کا شوہر ہی آپ کا سب کچھ ہوگا ۔  وہیں آپ کے بچے ہوں گے۔


جہاں تک بات شادی کی ہے وہ سب لڑکیاں سمجھ جاتی ہیں۔ کہ شادی ہوگئی تو ہم اپنے شوہر کے گھر چلی جائیں گی۔


ماں باپ کا گھر چھوڑ دیں گی۔لیکن جب بات آتی ہے کہ حمل کیسے ٹھہرتا ہے۔ حمل کیاہے۔ اور بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں۔



یہ وہ سوال ہوتے ہیں جس کا ہر لڑکی کو پتا نہیں ہوتا ۔ یہاں تک کہ کچھ لڑکیاں یا عورتیں ایسی بھی ہوتی ہیں۔



کہ انہیں شادی کے بعد تک بھی پتا نہیں چلتا۔ کہ حمل کیسے ٹھہرتا ہے۔ اور بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں۔


آج کی یہ آرٹیکل لمبی ہو سکتی ہے لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کو باریکی سے بتائیں گے۔ کہ


 حمل کب ٹھہرتا ہے
 حمل کیسے ٹھہرتا ہے
 بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں

اور بھی بہت سے سوال جو آپ کے ذہن میں ہیں۔ لیکن آپ سے درخواست ہے کہ اس آرٹیکل کو آخر تک ضرور پڑھیں اور ہمیں کمنٹس کرکے اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔



اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے جو آپ پوچھنا چاہتے ہیں تو بھی آپ ہمیں فیل فری ہو کر کمنٹس کریں۔ ہم آپ کو اس کا جواب ضرور دیں گے۔


حمل کب ٹھہرتا ہے


یاد رکھیں کہ حمل ہمیشہ لڑکیوں اور عورتوں کو ٹھہرتا ہے۔ یعنی لڑکیاں اور عورتیں حاملہ ہوتی ہیں۔


لڑکوں اور مرودں کو حمل نہیں ٹھہرتا ۔ یعنی لڑکے اور مرد حاملہ نہیں ہوتے۔


پوری دنیا میں جتنی بھی فی میل مخلوقات ہیں۔ وہ مختلف صورتوں میں حاملہ ہوتی ہیں۔ کچھ بچے دیتی ہیں اور کچھ انڈے دیتی ہیں۔


آج ہم اس آرٹیکل میں انسانوں کی بات کریں گے۔ ایک لڑکی جب بالغ ہوتی ہے چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو۔

ہر ملک ،موسم،خوراک اور علاقے کی نسبت سے لڑکیوں کی بالغ ہونے کی عمر مختلف ہوتی ہے۔


پوری دنیا میں زیادہ تر لڑکیاں کم از کم 12 سال سے لیکر  16 سے 18 سال تک کی عمر میں جوان ہو جاتی ہیں۔


جیسے ہی لڑکی بالغ ہوتی ہے وہ حاملہ ہونے کے قابل ہو جاتی ہے۔


جب سے آپ کے پیریڈز شروع ہوئے ہیں ا سکے بعد آپ نے بہت زیادہ احتیاط کرنی ہے۔


پیریڈز شروع ہونے کے بعد اگر آپ کسی لڑکے سے ملتے ہیں۔ تو آپ حاملہ ہو سکتی ہیں۔


لڑکی کے بالغ ہونے کی علامات کیا ہے


ہر لڑکی میں بالغ ہونے کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔
لیکن کچھ ایسی علامات ہیں جو کہ کامن ہیں ۔ اور جو 
ہر لڑکی میں پائی جاتی ہیں۔

لڑکی کے بالغ ہونے کی سب سے پہلی اور عام علامت 

پیریڈز کا شروع ہونا ہے۔


پیریڈز کا شروع ہونا لڑکی کے جوان ہونے کی پہلی علامت ہے۔ جو کہ ہر لڑکی میں پائی جاتی ہے۔


وہ لڑکیاں جن کا تعلق خوشحال اور کھاتے پیتے گھرانے سے ہوتی ہے۔ ان کے پیریڈز جلدی شروع ہو جاتے ہیں۔


اور جو لڑکیاں جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ اور ان کا خوراک بھی اچھا نہیں ہے۔


ان کے پیریڈز ان لڑکیوں کی نسبت 6 ماہ سے لیکر 2 سال تک لیٹ شروع ہو سکتی ہیں۔ جن کی خوراک اچھی ہوتی ہے۔


جوان ہونے کی دوسری علامت چھاتیوں کے سائز میں اضافہ

جوان ہونے کی تیسری بڑی علامت بغل اور زیر ناف بالوں کا اگنا وغیرہ


چوتھی علامت آواز میں تبدیلی ہو سکتی ہے پہلے کی نسبت آواز کی والیم اور پچ کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔


حمل کیسے ٹھہرتا ہے


اگر گوگل کی پالیسی مجھے اجازت دےگی تو میں آپ کو باریکی سے سمجھاؤں گا کہ حمل کیسے ٹھہرتا ہے۔


ورنہ میں مجبور ہوں آپ کو بہتر  ایکسپلین نہیں کر پاؤں 
گا۔

جب ایک لڑکی بالغ ہوتی ہے تو ہر ماہ اس کو پیریڈز آتے ہیں۔

پیریڈز آنے کا مطلب ہے کہ آپ کی اووریز میں انڈہ بننا 

شروع ہو گیا ہے۔

انڈہ ہمیشہ پہلی ماہواری سے لیکر دوسری ماہواری شروع ہونے کے درمیان والے دنوں میں ریلیز ہوتا ہے۔


اگر آپ کی اوسط ماہواری سائیکل 28 دنوں کی ہے تو آپ کی اوولیشن 14 تاریخ کو ہو سکتی ہے۔


جب سے آپ کے پیریڈز آنے شروع ہوگئے ہیں۔ تب سے آپ نے بہت زیادہ احتیاط کرنی ہے۔


اب آپ نے کسی لڑکے سے اکیلے میں یا تنہائی میں نہیں 
ملنا ہے۔

اگر آپ کسی لڑکے سے ملیں گی تو خدشہ ہے کہ آپ شادی 
سے پہلے حاملہ ہو جائیں گی۔شادی سے پہلے ماں بن 
جائیں گی۔

لیکن اس کے برعکس جب کوئی لڑکا جوان ہوتا ہے۔ تو اس کو پیریڈز نہیں آتے اور نہ ہی اس میں جسم میں انڈہ بنتا ہے۔


لڑکا جب جوان ہوتا ہے تو اس کا پانی نکلتا ہے۔ جس جگہ سے لڑکیوں کے پیریڈز آتے ہیں ۔ اور خون نکلتا ہے۔


لڑکوں کے اسی جگہ پر ایک عضو لگا ہوتا ہے۔اس  سے رات کو سوتے میں سفید پانی نکلتا ہے ۔


جو اس بات کی علامت ہے کہ لڑکا جوان ہو گیا ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ حمل کیسے ٹھہرتا ہے۔

جیساکہ میں اوپر بیان کر آیا ہوں کہ لڑکیوں کے جسم سے ہر ماہ ایک انڈہ خارج ہوتا ہے۔


اور لڑکوں کے جسم سے پانی نکلتا ہے۔ اس پانی میں چھوٹے چھوٹے جراثیم ہوتے ہیں۔


جب لڑکا اور لڑکی اکیلے میں آپس میں ملتے ہیں تو لڑکے کے جسم سے نکلنے والا سفید پانی اور جراثیم لڑکی کے انڈے سے جسم کے اندر جاکر ملتے ہیں۔


جس سے حمل ٹھہر جاتا ہے اور لڑکی حاملہ ہو جاتی ہے۔ لڑکی کو حاملہ ہونے کیلئے شادی کی ضرورت نہیں ہے۔


ہمارے معاشرے میں مرد اور عورت کے جسمانی پارٹس کے بارے میں بات کرنے کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔


اسی وجہ سے ہماری جوان لڑکیاں ناسمجھی میں لڑکوں سے ملتی ہیں اور شادی سے پہلے نا سمجھی میں حاملہ ہو جاتی ہیں۔


جوان لڑکے اور لڑکیوں کے ذہن میں یہ خیال ہوتا ہے کہ لڑکی شادی کے بعد حاملہ ہوتی ہے۔


لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے اگر لڑکی جوان ہے اور وہ کسی لڑکے سے ملتی ہے۔


اور لڑکا اپنا پانی اس کے اندر نکالتا ہے یا اندر ڈال دیتا ہے۔

تو ا س سے لڑکی کے 100 فیصد حاملہ ہونے کے چانس ہوتے ہیں۔

بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں


جب ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں ملتے ہیں ۔ تو اس سے لڑکی حاملہ ہو جاتی ہے۔


لڑکی یا عورت کو حاملہ ہونے کیلئے شادی شدہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ حمل شادی سے پہلے  ٹھہر سکتا ہے۔


کسی بھی لڑکی یا عورت کو حاملہ ہونے کیلئے اس کا جوان ہونا ضروری ہے۔


یعنی اس کے پیریڈز آتے ہوں۔ اور وہ جس لڑکے سے ملی ہے وہ بھی جوان ہو۔


اگر لڑکی یا لڑکے میں سے کوئی ایک جوان نہیں ہے۔ یا دونوں جوان نہیں ہیں تو پھر حمل نہیں ٹھہرتا۔


لڑکا کب جوان ہوتا ہے لڑکے کے جوان ہونے کی نشانیاں


 جب لڑکا جوان ہوتا ہے تو اس کے جوان ہونے کی سب سے پہلی نشانی رات کو سوتے وقت پانی کا نکلنا

 جسم پر بال نکلتے ہیں جیسے داڑھی اور مونچھیں وغیرہ


 اس کی آواز بدلی ہو جاتی ہے۔ پہلے آواز باریک ہوتی تھی تو اب آواز موٹی اور بھاری  ہو جائے گی۔


والدین کا کردار


1. جب ماں باپ یہ سمجھیں کہ ان کی بیٹی یا بیٹا جوان ہوگئے ہیں۔


تو پلیز ان کے اوپر نظر کریں اور ان کی نگرانی کریں۔ دونوں کو کبھی بھی اور کسی بھی وقت اکیلا نہ چھوڑیں۔


دونوں کو ایک ساتھ ایک ہی کمرے میں نہ سلائیں۔
کبھی بھی اپنی بیٹی کو اکیلا کسی رکشے والا، سوزوکی 
والا، کار جیپ والے اور ڈرائیور کے ساتھ نہ بھیجیں۔


2. اپنے گھر کسی میل ٹیچر ، ٹیوشنز پڑھانے والے کو بلانے سے پہلے یا کسی کے گھر ٹیوشنز کیلئے بھیجنے سے پہلے ٹیوشنز ٹیچر اس کے گھر اور ٹیوشنز اکیڈمی کی 

اچھی طرح چھان بین کریں۔


3. کسی بھی مدرسے میں بھیجنے سے پہلے اس مدرسے کی چھان بین ضرور کریں



 بیٹا یا بیٹی لیٹ گھر آنے لگے تو اس کی تحقیقات کریں


 اپنے گھر میں آنے اور جانے والوں پر نظر رکھیں ۔آپ کی بیٹی اور بیٹا کس کے گھر جاتے ہیں۔ کس سے ملتے ہیں۔

ان کے دوستوں رشتہ داروں اور سہیلیوں کے اوپر نظر رکھیں



6. کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل کو وقتاً فوقتاً دیکھ لیا کریں۔ کال اور میسجز کو پڑھ لیا کریں



7. اپنے بچوں کو اسلام اچھی اور بری باتوں اور کاموں کے بارے میں بتائیں۔ اگر آپ کا مذہب اسلام نہیں ہے۔



8. جو بھی آپ کا مذہب ہے ا سکے بارے میں اپنے بچوں کو اچھی اور بری باتوں اور کاموں کے بارے میں ضرور بتائیں اور سکھائیں۔



تاکہ آپ کے گھر میں یا آپ کے بچوں کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔


جس سے آپ کو آپ کے بچوں ، گھر والوں،  دوستوں اور رشتے داروں کو بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔



 غلطی کو اگر غلطی کرنے سے پہلے سدھار لیا جائے تو انسان بہت بڑے نقصان اور شرمندگی سے بچ سکتا ہے۔ 
بعد میں افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


 میرے لکھنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے۔ کہ آپ اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے باہر نکلنے نہ دیں۔ اور نہ ہی کسی رشتے دار کو گھر میں آنے دیں۔


 یاد رکھیں جتنی زیادہ سختی کریں گے اس سے حالات کے مزید خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی لیے درمیانہ روی اختیار کریں


 ہر ماں کو چاہیے کہ وہ بیٹے کو نہیں تو کم از کم اپنی بیٹی کو اس کی زندگی میں آنے والے تمام حالات و واقعات کے بارے میں بتائے۔


جیسے کہ پیریڈز، شادی، شادی کے بعد، سسرال اور حمل کے بارے میں ضرور آگاہ کرے۔


کہ بیٹا یہ باتیں آپ کی زندگی میں آپ کے ساتھ رہیں گی اور پیش آئیں گی۔ تاکہ اس کو کسی سے پوچھنے کی 

ضرورت نہ پڑے۔ اور اس کو تمام باتوں کا پیشگی علم ہو



سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات


عورت حاملہ کیسے ہوتی ہے؟


حمل فرٹلائجیشن کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جب عورت کا 

انڈا مرد کے سپرم کے ساتھ مل جاتا ہے۔



فرٹلائجیشن عام طور پر فیلوپین ٹیوب میں ہوتی ہے جو بیضہ دانی کو بچہ دانی سے جوڑتی ہے۔


اگر فرٹیلائزڈ انڈا کامیابی کے ساتھ فیلوپین ٹیوب کے نیچے سفر کرتا ہے اور بچہ دانی میں امپلانٹ کرتا ہے، تو جنین بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔


کیا خواتین کا حاملہ ہونا آسان ہے؟


ایک بار جب کسی عورت میں بیضہ بننا شروع کر دیا
(عام طور پر اس کی نوعمری کے دوران) اور اس کا 
ماہواری ایک متوقع طرز پر چلنا شروع کر دے

تو حاملہ ہونے کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں۔

20 سے 30 کی دہائی کے اوائل میں خواتین کو ہر ماہ 

حاملہ ہونے کے چار میں سے ایک موقع ہوتا ہے۔



کیا مرد حاملہ ہو سکتے ہیں؟


اگر قدرتی طریقے سے بات کی جائے تو مرد کا حاملہ ہونا 
ممکن نہیں ہے۔

لیکن آج کل کے جدید دور میں اگر مرد کے تمام سسٹم کو نکال کر اس میں عورت کے اعضاء فٹ کیے جائیں۔

تو اس صورت میں چانس ہیں کہ وہ حاملہ ہو سکے۔ لیکن پھر وہ مرد نہیں کہلائے گا ۔


کیا ایک لڑکی دوسری لڑکی سے حاملہ ہو سکتی ہے؟


اس سوال کا مختصر جواب ہے نہیں، قدرتی طور پر نہیں۔
کسی قسم کی معاون تولیدی ٹیکنالوجی کے بغیر حاملہ 
نہیں ہو سکتی ہیں۔


کیا دوران حیض ملنے  سے حمل ٹھہر سکتا ہے۔


اسلام میں حیض کے دروان ملنا حرام ہے۔

اور میرا خیال ہے کہ اس کی اجازت کسی مذہب میں نہیں ہے۔ کہ کوئی مرد حیض کے دوران کسی عورت سے ملے۔

ویسے بھی کوئی عورت بھی نہیں چاہتی کہ حیض کے دنوں میں وہ کسی مرد سے یا اپنے شوہر سے ملے۔
اگر حمل کی بات کی جائے تو حیض کے دوران ملنے سے بھی حمل ٹھہر سکتا ہے۔


بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ وہ خون جسے ہم اپنا ماہواری کا خون سمجھتے ہیں۔
وہ دراصل ماہواری کا نہیں ہوتا بلکہ کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

تو اس بات کو سو فیصد رد نہیں کیا جا سکتا کہ ماہواری یا حیض کے دوران حمل نہیں ٹھہر سکتا ۔

یاد رکھیں حمل کسی بھی وقت ٹھہر سکتا ہے۔ حیض کے دوران ملنے سے نہ صرف عورت بلکہ مرد کو بھی کئی طرح کی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔

اس لیے حیض کے دوران ملنے سے گریز کریں۔
اسلام نے جس کام سے منع فرمایا ہے ا س میں ضرور کوئی نہ کوئی حکمت پوشیدہ ہے۔

ہماری سائیٹ پر وزٹ کرنے کا شکریہ۔ امید کرتا ہوں آج کی آرٹیکل سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے۔
تو ہمیں کمنٹس کرکے ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ



کمنتس

جدید تر اس سے پرانی