Pregnancy Ko Rokne Ka Tarika

 

بچوں کی پیدائش میں وقفہ | Bachon mian waqfa Ka Tarika
Pregnancy Ko Rokne Ka Tarika

 Pregnancy Ko Rokne Ka Tarika

 بچوں کی پیدائش میں وقفہ | بچوں کی پیدائش میں وقفہ کا طریقہ



آج کا ہمارا موضوع ہے بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیسے کریں؟

بچوں کی پیدائش میں اسلامی طریقے سے وقفہ کیسے کر سکتے ہیں؟

اور کیا اسلامی نقطہ نظر سے بچوں میں وقفہ جائز ہے یا نہیں ہے اور وہ کونسے ایسے وجوہات ہیں۔

جن کی وجہ سے آپ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کر سکتے ہیں اگر آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی تو آپ پہلے جاکر وہ ویڈیو دیکھ لیں۔

اس ویڈیو کا لنک اس گرین لائن پر کلک کریں گے تو آپ ویڈیو کو دیکھ پائیں گے۔

آج  ہم آپ کو بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے بارے میں دو مختلف قسم کے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے۔

جن میں ایک طریقہ نیچرل اور گھریلو ریمیڈیز پر مشتمل ہے اور دوسرا طریقہ میڈیکل اور سائنس پر مشتمل ہے۔
 
دونوں طرح کی علاج اور ریمیڈیز کے بارے میں آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ ان کے فائدے اور نقصان کیا ہیں۔

اور ان کی پریگنینسی کو روکنے کیلئے سیکور ریٹنگ کیا ہیں ۔ سیکیور ریٹنگ کا مطلب ہے کہ یہ کتنے فیصد تک آپ کو پریگنینسی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم گھریلو ریمیڈیز پر بات کریں گے گھریلو ریمیڈیز کے فائدے اور نقصان دونوں ہیں پرانے زمانے میں جب میڈیکل دوائیں نہیں تھیں تو زیادہ تر خواتین انہی ٹوٹکوں سے اپنا علاج کرتی تھیں۔

لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم ان کو کم مقدار میں استعمال کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ یہ ہمیں فائدہ نہ دیں

 اور اگر ہم ان کو زیادہ مقدار میں استعمال کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ یہ ہمیں نقصان پہنچائیں۔

ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ نے اوولیشن کے دنوں میں نہیں ملنا ہے اس سے آگے اور پیچھے مل سکتے ہیں۔
 
اگر آپ کو نہیں پتا کہ اوولیشن کیا ہے اور ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ہماری اوولیشن ہو رہی ہے۔

اوولیشن ہوگئ ہے یا ہونے والی ہے تو میں اس پر ایک ڈیٹیل آرٹیکل لکھ چکا ہوں۔ آپ وہ آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم بات کریں گے پپیتا کے بارے میں بہت ہی اچھی چیز ہے خواتین کی صحت کے حوالے سے


پپیتا


آپ نے پپیتا کو لے لینا ہے اس کو آپ نے چار پانچ دن لگاتار لینا ہے۔

اس کو آپ نے دن میں دو بار لینا ہے اس سے آپ کی ماہواری سٹارٹ ہو جائے گی 
اور آپکی پریگنینسی نہیں ہوگی۔


پپیتا حمل کیلئے
Papaya For Periods



خشک خوبانی

 
آپ نے سو گرام خشک خوبانی لینا ہے اور اس کو پانی میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک ابال کر ایک دن میں ایک بار روزانہ پینا ہے جب تک آپ کے پیریڈز نہیں آتے۔


خشک خوبانی حمل کیلئے
Dried Apricots For Periods



انجیر

 
انجیر خشک تین سے چار دانے آپ نے دن میں صبح صبح لینے ہیں جب تک ماہواری نہ آئے۔

خشک انجیر
Dried Fig For Periods


ادرک

 
ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا باریک کاٹ لیں یا باریک کوٹ لیں۔اس کے بعد پانی کے ایک یا دوکپ میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالنا ہے پھر اس میں دو چمچ شہد ڈال کر اتار لیں۔

یہ ایک قسم کی چائے بن جائے گی اس چائے کو آپ نے دن میں دوبار اس وقت تک استعمال کرنا ہے جب تک آپ کی ماہواری نہ آجائے۔


ادرک کے فائدے
Ginger Tea For Periods




بلیک کوہوش


بلیک کوہوش یہ ایک ہربل میڈیسن ہے یہ ایک طرح کاہارمون ریلیز کرتا ہے۔

اگر اس سے پہلے آپ کے انڈے  اور سپرم کا ملاپ ہو چکا ہے ۔

تو تب بھی یہ آپ کی بچہ دانی کو ایک سگنل فراہم کرتا ہے۔

جس کی وجہ سے آپ کی ماہواری سٹارٹ ہو جاتی ہے۔اور حاملہ ہونے کے چانس ختم ہو جاتے ہیں۔


Black Kohosh For Periods
Black Kohosh For Periods




دارچینی

دارچینی کی دو لکڑیاں لے کر پانی میں ڈال کر ابال لینا ہے. اس پانی کو صبح وشام اس وقت تک لینا ہے جب تک پیریڈز سٹارٹ نہ ہو جائیں۔


Cinnamon For Pregnancy
Cinnamon For Periods



ہمارا  دوسرا پوائنٹ ہے کہ ایسی کونسی دوائیں اور ڈیوائسز ہیں۔جنہیں استعمال میں لاکر آپ اپنی پریگننٹ ہونے کے امکانات کو عارضی کچھ دنوں کچھ ہفتوں کچھ مہینوں  اور کچھ سالوں سے لے کر  مستقل طور پر تاحیات کیسے روک سکتے ہیں۔


اس کے علاوہ آج کل ایسی بہت سی دوائیں میڈیکل سٹور اور فارمیسیز پر دستیاب ہیں۔


 جنہیں استعمال کرکے آپ اپنے پیریڈز کو عارضی اور مستقل طور پر روک سکتے ہیں۔

 
یاد رکھیں پیریڈز اور پریگنینسی کو مستقل طور پر ہرگز ہرگز نہ روکیں۔


اس سے آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے اور کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔


سب سے پہلے ہم جس پوائنٹ کے بارے میں بات کریں گے وہ مرودں سے ریلیڈڈ ہے باقی سب عورتوں سے متعلق ہیں
 

   میل پروٹیکشن

 

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ مردوں کی پروٹیکشن کیلئے ہے یہ وہ پروڈکٹ یا میڈیکل ہیلپ کٹس ہیں۔

Male Protection
Male Protection For Pregnancy


 
جنہیں استعمال تو مرد کرتے ہیں لیکن اس سے
 آپ کے پریگننٹ ہونے کے امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔

ان کے استعمال سے سپرم بچہ دانی اور ایگز تک نہیں پہنچتے ہیں۔

میل پروٹیکشن میں بہت ساری چیزیں آ جاتی ہیں جیسے کہ کنڈوم اور ساتھی وغیرہ۔

ان کی پروٹیکشن ریٹ 82 فیصد تک ہے ملنے کے دوران ان کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ سو فیصد سیکیور نہیں ہیں ان کے استعمال کے بعد بھی پریگننٹ ہونے کے چانس پندرہ سے بیس فیصد تک ہوتے ہیں ۔

اگر ان کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں گے پھر تو مسئلہ نہیں ہے۔
 
بعض اوقات ملنے کے دوران یہ پھٹ سکتے ہیں یا پہلے سے ہی ان میں کوئی سوراخ ہو سکتا ہے ۔ اس لیئے ان کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔


ہارمونل سکن پیچز


ہارمونل سکن پیچز خواتین کیلئے ہوتی ہے
یہ ایک طرح کا پیچز یا پٹی ہوتا ہے۔


Hormonal Skin Patch
Hormonal Skin Patch 


اس کے لگانے سے آپ کے جسم میں ایک طرح کے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی پریگنینسی کے چانس ختم ہو جاتے ہیں۔
 
ہارمونل سکن پیچز کو بازو پر لگانا پڑتا ہے یہ اگر آپ لگا لیں گے تو ایک پٹی ایک ہفتے کیلئے کافی ہوتا ہے۔

ہفتے کے بعد پہلے والا اتار دیں اور دوسرا لگا لیں تین ہفتے آپ لگاتار  استعمال کریں۔ اور چوتھے ہفتے آپ نے نہیں لگانا ہے تاکہ آپ کے پیریڈز شروع ہو سکیں ۔

یہ پٹی آپ کو  99% تک پریگنینسی سے محفوظ رکھ سکتی ہے اگر آپ اس کو صحیح طریقے سے استعمال کریں گے۔

اس کے آپ پٹی کو نہاتے وقت، تیراکی کے دوران اور کھیل کود کے وقت بھی پہن سکتے ہیں۔

یہ ان خواتین کے لیے موزوں نہیں ہے جو تمباکو نوشی کرتی ہیں یا جن کی عمر 35 سال  یا اس سے زیادہ ہے، یا جن کا وزن 90 کلوگرام  یا اس سے زیادہ ہے۔


اگر سات دن کے بعد آپ پہلے والا پیچ اتارنا اور نیا لگانا بھول گئے تو کیا ہوگا جب آپ کو یاد آئے دوسرا لگا لیں لیکن یاد رہے کہ اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو ۔ 


اگر 48 گھنٹے سے زیادہ عرصہ گزر گیا اور اس دوران آپ اپنے پارٹنر سے بھی ملے ہیں تو پریگنینسی کے چانس کو کم یا ختم کرنے کیلئے ایکسٹرا گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ 

 امپلانٹ کنٹراسیپٹو


یہ ایک حمل کو روکنے والی امپلانٹ ہے جو ماچس کی تیلی کی طرح کا ہوتا ہے.اس کو آپ کی سکن کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے۔



Implant Contraceptive
Implant Contraceptive



اس امپلانٹ کو پورے جسم میں کہیں پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔یہ آپ خود نہیں لگا سکتی ہیں بلکہ آپ کو ڈاکٹر یا نرس لگا کر دیں گے۔

 یہ حمل کو روکنے کے لیے ہارمون پروجیسٹرون کو آپ کے خون میں جاری کرتا ہے ۔


امپلانٹ 99 فیصد سے زیادہ موثر ہے۔ ایک بار امپلانٹ لگنے کے بعد، آپ کو 3 سال تک اس کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ ان خواتین کے لیے بھی مفید  ہے جو ایسٹروجن پر مشتمل مانع حمل استعمال نہیں کر سکتیں۔

یہ ان خواتین کے لیے بہت مفید ہے جو حمل کو روکنے والی گولیوں یا کیپسولز کا استعمال کرتی ہیں۔

جنہیں روزانہ ایک ہی وقت میں گولی لینا یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ جب اس کو پہلی بار آپ کی سکن میں انسرٹ کیا جاتا ہے تو ہو سکتا ہے۔

کہ آپ کو اس کے اردگرد زخم ،نرمی یا سوجن محسوس ہو اور پہلی بار لگانے سے آپ کی ماہواری  میں  بے قاعدگی، کم، زیادہ یا لمبی ہو سکتی ہے۔

 
یہ امپلانٹ آپ کے خون میں ہارمون پروجیسٹرون کو مستقل طور پر جاری کرتا ہے،

 جو ہر مہینے انڈے کے اخراج کو روکتا ہے اگر آپ کا پریگننٹ ہونے کا ارادہ ہو تو آپ اس کو جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔


نکالنے کے بعد آپ اپنے پارٹنر سے ملیں اور آپ دوبارا پریگننٹ ہو جائیں گی۔

 
اگر آپ نے پریگننٹ نہیں ہونا تو تین سال کے بعد پہلے والا نکال دیں اور دوسرا نیا لگا دیں


 سرویکل کیپ 


یہ ایک طرح کا کیپ ہوتا ہے اور اسے اندر والی سائیڈ پر لگایا جاتا ہے. یہ بھی عورت کیلئے ہے۔


Cervical Cap
Cervical Cap



سروائیکل کیپ حمل کو روکنے کے لیے صرف اس وقت موثر ہے جب اس کے اوپر ایک دوا لگا دی جاتی ہے 

جس کا نام ہے سپرمیسائیڈ ۔ یہ دوا اور کیپ دونوں مل کر سپرم کو بچہ دانی میں داخل ہونے سے پہلے ان کی ڈیتھ ہو جاتی ہے۔


جس کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا یہ آپ کو اسی فیصد تک پروٹیکشن ریٹ فراہم کرتا ہے۔


 ہارمونل پلز گولیاں یا کیپسولز



جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ حمل کو روکنے والی گولیاں ہوتی ہیں ایک پتے میں اکیس یا  اٹھائیس گولیاں ہوتی ہیں۔


Hormonal Pills
Hormonal Pills



Pills For Pregnancy
Pregnancy Pills



ان کے اوپر دنوں کے نام لکھے ہوتے ہیں جیسے ہفتہ اتوار منگل بدھ صرف آپ کو یاد دلانے کیلئے کہ کونسی گولی آپ نے کب کھانی ہے یا آپ نے کونسے دن سے گولیاں کھانا سٹارٹ کیا ہے۔


اور کچھ کمپنیوں نے ان کو مختلف کلر دیئے ہوتے ہیں یہ ایک گولی آپ نے روزانہ کھانی ہوتی ہے۔


ان کا مسئلہ یہ ہےکہ یہ ایک گولی روانہ کھانی پڑتی ہے ۔ اگر آپ اپنے پارٹنر سے ملے کسی وجہ سے آپ گولی کھانا بھول گئے ۔


اگر ایک دن بھی مس ہوگیا تو حاملہ ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔ ان کی پروٹیکشن ریٹ 91% تک ہے ۔

 ہارمونل انجکشن


ان کو ہر تین ماہ کے بعد لگانا پڑتا ہے یہ اٹھانوے فیصد تک حمل کو روکتے ہوتے ہیں ۔

Hormonal Injections
Hormonal Injections



یہ  حمل کو روکنے کے انجیکشن ہوتے ہیں  جس میں ہارمونز ہوتے ہیں، اس میں  یا تو اکیلے پروجیسٹرون، اور یا دونوں پروجیسٹرون اور ایسٹروجن ایک ساتھ ہوتے ہیں۔

 یہ آپ کے جسم میں انڈہ نہیں بننے دیتے ہیں اور سفید پانی کو گاڑھا کر دیتے ہیں اور بچہ دانی کی اندرونی لائیننگ کو پتلا کر دیتے ہیں تاکہ وہاں فرٹیلیٹی نہ ہوسکے۔


یہ انجکشن دو طرح کی ہوتی ہیں ۔ یہ انجکشن آپ کو یا تو ہر مہینے میں ایک بار یا ہر تین ماہ میں ایک بار  لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔


کونسا انجکشن کب لگانا ہے کتنا وقفہ دینا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹر کریں گے 

 ہارمونل آئی یو ڈی


یہ ایک ہارمونل انٹرا یوٹرائن ڈیوائس (IUD) ہے۔یہ ڈیوائس آپ کو تین سال سے لیکر پانچ سال تک کا وقفہ فراہم کرتے ہیں ۔



Hormonal IUDS
Hormonal IUDS


یہ ایک ٹی سائز کا پلاسٹک کا فریم ہے جسے بچہ دانی میں داخل کیا جاتا ہے، جہاں یہ ہارمون پروجیسٹرون کی ایک قسم جاری کرتا ہے۔


جس سے پریگنینسی کے چانس ختم ہو جاتے ہیں۔یہ ننانوے فیصد تک سیکیور ہوتے ہیں۔


اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جب آپ کو بےبی کی خواہش ہو تو آپ اس کو نکال دیں اس کے بعد آپ دوبارا حاملہ ہو سکتی ہیں۔


  کنٹراسیپٹو سپنج 


اس سپنج کو اپنے اندر لگانا ہے اس پر ایک دوائی لگی ہوتی ہے جس سے سپرم کی ڈیتھ ہو جاتی ہے۔



Contraceptive Sponge
Contraceptive Sponge



یہ آپ کو اٹھاسی فیصد تک پروٹیکشن فراہم کرسکتا ہے تمام تر ہدایات اس کے اوپر لکھی ہوتی ہیں۔


اس کو زیادہ سے زیادہ تیس گھنٹے تک اندر رکھ سکتے ہیں اس کے بعد نکال دیں۔


چوبیس گھنٹے میں آپ جتنی بار چاہیں مل سکتے ہیں یاد رہے آخری بار ملنے کے بعد چھ گھنٹے تک اندر رکھنا ضروری ہے۔


یاد رکھیں آخری بار ملنے کے بعد کم از کم اس سپنج کو چھ گھنٹے اندر رکھنا ضروری ہے۔


اگر چھ گھنٹے سے پہلے نکال دیا تو پریگنینسی کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔ 


  ہارمونل رنگ


اس کی شکل رنگ یا انگوٹھی کی طرح ہوتی ہے اس کو بھی اندر داخل کرکے رکھنا  پڑتا ہے۔
یہ آپ کو بیانوے فیصد تک پروٹیکشن فراہم کرتی ہے۔


Hormonal Ring
Hormonal Rings



ایک رنگ پورے ہفتے کیلئے ہوتا ہے اس سے ہارمون پروجیسٹرون اور ایسٹروجن خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا۔


جس ہفتے آپ کے پیریڈز آنے ہوں اس ہفتے آپ نے اس کو نکال دینا ہے تاکہ آپ کے پیریڈز سٹارٹ ہو جائیں۔

  ڈایافرام کنٹراسیپٹو


ڈایافرام کی ایک کیپ سے ملتی ہے اس کے اوپر دوالگانے کے بعد اندر رکھنا پڑتا ہے جس سے سپرم کی ڈیتھ ہو جاتی ہے۔



Diaphragm Contraceptive
Diaphragm Contraceptive



یہ آپ کو اٹھاسی فیصد سے لیکر چھیانوے فیصد تک پروٹیکشن فراہم کرتی ہے۔ملنے کے بعد کم از کم چھ گھنٹے تک اندر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔


اس سے زیادہ دیر تک بھی رکھ سکتے ہیں ماہواری کے دِنوں میں اس کو نکال دیں تاکہ آپ کے پیریڈز آنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔


یہ تمام تر ڈیوائسز اور دوائیں آپ کو کسی لوکل بڑے فارمیسیز یا میڈیکل سٹورز سے مل جاتی ہیں نہیں تو آپ ان کو آن لائن گھر بیٹھے بھی منگوا سکتے ہیں

 
امید کرتا ہوں آج کی آرٹیکل سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا۔ کوئی بھی دوا استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔




کمنتس

جدید تر اس سے پرانی