حاملہ ہونے کا طریقہ| Hamila Hone Ka Tarika
کیا آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں تو آپ بالکل صحیح جگہ پر آئے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے .
کہ آپ کیسے حاملہ ہوسکتی ہیں اگر آپ نے جلدی میں حاملہ ہونا ہے ۔تو بھی آپ اس آرٹیکل کو آخر تک ضرور پڑھیں۔
شادی کے بعد ہر جوڑے کی پہلی خواہش یہ ہوتی ہے کہ ان کے ہاں بچے ہوں ۔
بعض جوڑے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ ان کو شادی کے چھ ماہ بعد یا ایک سال تک خوشخبری مل جاتی ہے.
لیکن کئی جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں ان کو دو سال تین سال بعد بھی کوئی خوشخبری نہیں ملتی لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ نے حاملہ ہونے کیلئے اپنے پارٹنر سے کب ملنا ہے اور کب نہیں ملنا.
اس کے علاوہ آپ نے حاملہ ہونے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ہے اور آپ نے کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
اگر آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اسے قسمت پر نہ چھوڑیں۔
حمل کیسے ٹھہرتا ہے۔
جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ حمل ایک مرد اور ایک عورت کے آپس میں ملنے سے ٹھہرتا ہے۔
ملنے کے بعد مرد کے عضو سے سفید پانی نکلتا ہے جب کہ اس کے برعکس عورت کے جسم سے ہر ماہ ایک انڈا خارج ہوتا ہے۔
مرد کا پانی اور عورت کا انڈا جب آپس میں ملتے ہیں تو اس صورت میں حمل ٹھہرتا ہے ۔
حاملہ ہونے کیلئے عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے جسم کے اندر ہونے والی تبدیلیوں پر دھیان دے حاملہ ہونے کیلئے کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے وہ درج
ذیل ہیں۔
نمبر1. اوولیشن
ایک ماہواری سائیکل سے دوسری
ماہواری سائیکل کے درمیان میں ایک دن ایسا ہوتا ہے جس دن آپ کی اوولیشن ہوتی ہے ۔
اوولیشن کا مطلب ہے کہ اس دن آپ کے جسم سے یعنی آپ کی اووریز سے ایک انڈہ خارج ہوتا ہے۔ اووری کی تعداد دو ہوتی ہے ایک دائیں جانب ہوتا ہے اور دوسرا بائیں جانب۔
ہر ماہ ایک اووری سے ایک ماہ دائیں اور ایک ماہ بائیں اووری سے ایک انڈا خارج ہوتا ہے ۔
اووری سے خارج ہونے کے بعد انڈا
فیلوپین ٹیوب میں آ جاتا ہے۔
ایک صحت مند انڈے کی عمر بارہ سے چوبیس گھنٹے ہوتی ہے اور مرد کے سپرم کی عمر پانچ دن تک ہو سکتی ہے
اور بعض اوقات اور بعض حالات میں
سپرم سات دن تک زندہ رہ سکتے ہیں
جس دن آپ کی اوولیشن ہو رہی ہو
اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد ملنے سے اسی سے نوے فیصد تک حاملہ
ہونے کے چانس ہوتے ہیں ۔
ایسا نہیں ہے کہ اوولیشن کے دنوں کے علاوہ ملنے سے حمل نہیں ٹھہر سکتا
حمل کسی بھی وقت ٹھہر سکتا ہے ۔
آپ اوولیشن کے دنوں کے علاوہ بھی مل سکتے ہیں ۔ صرف آپ نے پیریڈز کے پانچ چھ یا سات دنوں میں نہیں ملنا۔
اوولیشن کیا ہے اوولیشن کب ہوتا ہے اور آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کی
اوولیشن ہو رہی ہے یا نہیں۔
اس پر میں ایک آرٹیکل لکھ چکا ہوں آپ وہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
نمبر 2_ ماہواری سائیکل
آپ نے اپنے ماہواری سائیکل پر دھیان دینا ہے کہ آپ کے سائیکل ریگولر ہیں یا الریگولر،
ریگولر کا مطلب ہے کہ آپ کو ماہواری پورے اٹھائیس کے دن بعد آتی ہے اور ہر ماہ آتی ہے۔
اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ آپ کی اوولیشن کب ہونی ہے ۔
اگر آپ اوولیشن کے دنوں میں ملیں گے تو امید ہے کہ آپ پریگننٹ ضرور ہوں گی۔
الریگولر کا مطلب ہے کہ آپ کی ماہواری سائیکل کبھی اکیس دن کے بعد آتی ہے کبھی بتیس دن اور کبھی پینتیس دن کے بعد آتی ہے ۔
کبھی ایسے ہوتا ہے کہ آپ کو ماہواری مہینے میں دو بار آجاتی ہے اور کبھی ایسے ہوتا ہے کہ پورے مہینے ماہواری نہیں آتی ۔
بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ دو مہینے تک ماہواری نہیں آتی ۔
ایسی صورت حال میں اوولیشن کے دنوں کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ۔ کہ آپ کی اوولیشن کب ہونی ہے ۔
ایسی صورت حال میں اوولیشن کے دن کا درست اندازہ لگانے کیلئے آپ کو دو سے تین ماہ تک لگاتار سائیکل کو کاؤنٹ کرنا پڑے گا ۔
اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ آپ کی ماہواری سائیکل اوسط کتنے دنوں کی بن رہی ہے اکیس دن پچیس دن بتیس یا پینتیس دن ۔
فرض کرو اگر آپ کی سائیکل بتیس دنوں کی بن رہی ہے تو اس کے درمیان والے دن سولہ سترہ اور اٹھارہ تاریخ آپ کی ممکنہ اوولیشن کے دن ہو سکتے ہیں۔
نمبر 3 ۔ آپ کا ڈسچارج
عورت کا ڈسچارج پورے مہینے تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔ماہواری سائیکل ختم ہونے کے بعد تین سے چار دن بعد ڈسچارج یعنی گیلا پن زیادہ ہوتا ہے اور پتلا ہوتا
ہے ۔
اس کے بعد ڈسچارج یعنی گیلا پن کم ہو جاتا ہے اور گاڑھا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی اوولیشن قریب ہے ۔
اوولیشن ہو رہی ہے یا ہونے والی ہے ۔
جیسے ہی اوولیشن کے دن گزر جاتے ہیں اس کے بعد پھر آپ کا ڈسچارج یعنی گیلا پن زیادہ ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پھر سے پتلا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ پریگنینسی کیلئے ٹرائی کررہے ہیں تو اپنے ڈسچارج پر دھیان دینا ہے۔
جب آپ یہ سمجھیں کہ آپ کا ڈسچارج گاڑھا ہے تو ان دنوں میں آپ ضرور ملیں
نمبر 4۔ جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ
جس دن آپ کی اوولیشن ہو رہی ہو اس دن آپ کی جسم کا درجہ حرارت عام دنوں کے مقابلے میں ایک سے لیکر تین ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے ۔
اپنے جسم کا درجہ حرارت روزانہ چیک کرنے کیلئے آپ نے ایک تھرمامیٹر لینا ہے۔
روزانہ صبح بستر سے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے آپ نے اپنا ٹمپریچر چیک کرنا ہے اور اس کو کسی کاغذ یا نوٹ بک پر لکھتے جاتا ہے ۔
جس دن آپ کے جسم کا ٹمپریچر زیادہ ہو اس دن آپ نے یہ سمجھنا ہے کہ آپ کی اوولیشن قریب ہے۔
اوولیشن ہو رہی ہے یا ہونے والی ہے۔ ان دنوں میں آپ کوشش کریں کہ لازمی پارٹنر سے ملیں ۔
یاد رکھیں آپ اپنا ٹمپریچر روزانہ صبح بستر سے اٹھنے کے بعد چیک کریں ۔
اور روزانہ ایک ہی ٹائم اور وقت پر چیک کریں۔
جس دن آپ کے جسم کا درجہ حرارت روزانہ کی نسبت زیادہ ہو اس دن آپ کو کوئی نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار نہ ہو۔
ٹمپریچر چیک کرنے سے پہلے آپ نے کوئی ایکسرسائز نہ کیا ہو ،کچن میں کام نہ کیا ہو اور نہ ہی دھوپ میں کام کیا ہو اور نہ ہی کسی گیس، بجلی یا کسی قسم کے ہیٹر کے آگے بیٹھے ہوں۔
اس کے علاوہ آج کل بازار سے ہر طرح کی کٹس مل جاتی ہیں ان کی مدد سے بھی آپ اپنے اوولیشن کی تاریخ کو آسانی سے چیک آؤٹ کر سکتے ہیں ۔
جس دن اوولیشن ٹیسٹ کٹ کی لکیر نارمل ریڈ ہو یا مکمل ریڈ ہو تو اس کا مطلب ہے۔
کہ آپ کی اوولیشن ہو رہی ہے یا ہونے والی ہے۔
جلدی پریگننٹ ہونے کیلئے کیا کریں۔
حاملہ ہونے کے بارے میں ان آسان تجاویز پر عمل کریں:
نمبر 1_ روزانہ اپنے پارٹنر سےملیں
جلدی حاملہ ہونے کیلئے اپنے پارٹنر سے اوولیشن کے دنوں میں روزانہ ملیں۔ اگر روزانہ نہیں مل سکتے تو ایک دن چھوڑ کر ملیں۔
اس سے جلدی حاملہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔ لیکن ایک بات رکھیں کہ روزانہ ملنے سے سپرم کاؤنٹ کم ہو سکتا ہے اور جسمانی کمزوری بھی ہو سکتی ہے ۔
مرد اور عورت آپ دونوں نے ملنا بھی ہے اور اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے۔
ایسا نہ ہو کہ آپ ملتے ہی رہیں اور آپ کی صحت بالکل جواب دے جائے۔
نمبر 2 ۔ اوولیشن
اوولیشن کا خیال رکھیں اگر آپ کو ذرا سا بھی شک ہو کہ آپ کی اوولیشن ہو رہی ہے ۔
اوولیشن سے دو یا تین دن پہلے اور بعد میں اپنے پارٹنر سےملیں۔
سوائے ماہواری کے دنوں میں آپ اپنے پارٹنر سے وقفے وقفے سے ضرور ملیں ۔
حمل کسی بھی وقت ٹھہر سکتا ہے۔
نمبر 3_ وزن اور خون کی کمی۔
اگر آپ کا وزن بہت زیادہ ہے تو آپ اس
کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
اسی طرح اگر آپ کا وزن بہت کم ہے تو
اس کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ وزن کی کمی اور زیادتی کی وجہ سے بھی خواتین میں بیضہ دانی کی خرابی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن یاد رکھیں کہ وزن کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے کوئی ایسی دوا یا خوراک استعمال نہ کریں۔ کہ جس سے آپ کا وزن یک دم کم ہو جائے یا بڑھ جائے ۔
ایک دم وزن بڑھنے یا کم ہونے سے اس کا اثر آپ کی صحت کے ساتھ آپ کی بچہ دانی اور ایگز پر بھی پڑ سکتا ہے۔
اسی طرح اگر آپ میں خون کی کمی ہے
تو اس سے بھی حاملہ ہونے میں مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ لہذا وزن کے ساتھ ساتھ خون کی کمی کا بھی کوئی مناسب بندوبست کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی بیماری ہے جیسے شوگر ، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس، بواسیر یا الرجی وغیرہ تو اس صورت میں آپ اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
حاملہ ہونے کی کوشش سے دو یا تین ماہ پہلے فولک ایسڈ کا استعمال کافی مددگار اور مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
حاملہ ہونے سے پہلے کن چیزوں سے پرہیز کریں۔
سگریٹ نوشی۔
اگر آپ حاملہ ہونے کیلئے ٹرائی کررہے ہیں تو ٹرائی سے پہلے سگریٹ نوشی کو ترک کردیں۔ سگریٹ یا تمباکو نوشی نہ صرف آپ کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے ۔
بلکہ اس کا اثر ڈائریکٹ مرد اور عورت کی فرٹیلیٹی اعضاء سپرم اور ایگز دونوں پر پڑ سکتی ہے۔
اس لیئے کوشش کریں کہ حاملہ ہونے کی کوشش سے پہلے مرد اور عورت دونوں سگریٹ نوشی بالکل ختم کردیں۔
اگر بالکل ختم نہیں کرسکتے تو کم ضرور کردیں۔ سگریٹ نوشی کو ختم کرنے یا کم کرنے کیلئے آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
شراب اور دیگر نشہ آور ادویات۔
شراب اور دیگر نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال
زرخیزی میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو
شراب اور دیگر نشہ آور ادویات سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
یاد رکھیں ہر چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ذرخیزی کیلئے نقصان دہ ہے۔ اسی طرح چائے اور کافی کو بھی کم کردیں ۔
چائے اور کافی ایک دن میں تین یا چار کپ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
جسمانی ورزش۔
ہلکی پھلکی ورزش صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔
لیکن اگر آپ ہفتے میں پانچ گھنٹے سے زیادہ کی سخت، شدید ورزش کا تعلق بیضہ دانی میں کمی سے ہے۔
اس کے علاوہ، آپ جو بھی دوائیں لے رہے ہیں اس کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ تاکہ ڈاکٹر آپ کو وہ میڈیسن ایڈوائز کرے جس سے آپ کو حاملہ ہونے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
ڈاکٹر سے مشورہ کیئے بغیر دواؤں کا استعمال حاملہ ہونے مشکل کا باعث بن سکتی ہیں۔
ڈاکٹرکے پاس کب جائیں
میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ حاملہ ہونے میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔ کم از کم ایک سال تک آپ نیچرلی گھر پر ٹرائی کریں ۔
زیادہ تر صحت مند جوڑے ایک سال کے اندر حاملہ ہو جاتے ہیں۔ایک سال تک آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ کی عمر 35 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپ چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں پھر بھی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے؟
آپ ڈاکٹر کے پاس اس وقت جائیں جب آپ کی شادی کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ۔ یا میاں بیوی دونوں میں سے کسی کو کوئی بیماری ہو۔
تو آپ کسی اچھے میل یا فی میل ڈاکٹر کے پاس جائیں اس سے مشورہ کریں اپنے ٹیسٹ کروائیں ۔ یہ ضروری نہیں ہے
کہ بانجھ پن صرف عورت میں ہو اور آپ مورد الزام صرف عورت کو ٹھہراتے رہیں اور عورت کے ٹیسٹ اور علاج کرواتے رہیں ۔
بانجھ پن کا مسئلہ مرد میں بھی ہو سکتا ہے۔ عورت کے ٹیسٹ یا علاج کرانے سے پہلے مرد اپنے ٹیسٹ کروائے جب تسلی ہو جائے کہ مرد کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اس کے بعد عورت کے ٹیسٹ کرائیں۔ امید کرتا ہوں آج کی پوسٹ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا۔
اگر پھر بھی آپ کے ذہن میں کوئی
سوال ہے تو آپ ہمیں کمنٹس کرکے ضرور بتائیں ہم آپ کو جواب ضرور دیں گے۔
میں آسانی سے حاملہ کیسے ہو سکتا ہوں؟
حاملہ ہونے کیلئے ایک مرد اور عورت یا میاں بیوی کا آپس میں ملنا ضروری ہے۔
جلدی حاملہ ہونے کیلئے ضروری ہے کہ
جب آپ کی اوولیشن ہو رہی ہو تو اس دوران آپ لازمی اپنے پارٹنر سے ملیں۔
اوولیشن سے ایک یا دو دن پہلے اور بعد میں ملنے سے حاملہ ہونے کے امکانات کافی زیادہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔
اوولیشن کے دنوں میں روزانہ نہیں تو کم از کم ایک دن چھوڑ کر ملنا چاہیے۔
یاد رکھیں اگر آپ روزانہ ملیں گے تو اس
سے آپ کا سپرم کاؤنٹ بہت کم ہو جائے گا۔
اور اگر آپ زیادہ عرصہ آپس میں نہیں ملیں گے تو اس سے بھی سپرم کمزور ہو جاتے ہیں جس سے سپرم کو انڈے تک پہنچنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔
عورت مرد سے حاملہ کیسے ہوتی ہے؟
ایک عورت کو حاملہ ہونے کیلئے مرد کے پانی کا اس کے اندر جانا ضروری ہوتا ہے۔
جب تک مرد کا پانی عورت کے اندر نہیں جائے گا عورت حاملہ نہیں ہو سکتی۔
جب میاں بیوی آپس میں ملتے ہیں تو مرد اپنا عضو عورت کے اندر داخل کرے گا ۔
مرد کے عضو سے سفید پانی نکلے گا یہ سفید پانی عورت کی بچہ دانی سے گزر کر فیلوپین ٹیوب تک پہنچتا ہے۔
وہاں جاکر عورت کے انڈے سے ملے گا اور اس صورت میں عورت حاملہ ہو گی۔
کیا حاملہ ہونا بہت مشکل ہے؟
نہیں حاملہ ہونا کوئی مشکل نہیں ہے۔
عموماً بیس سے تیس سال کی عمر میں ہر ماہ عورت کی اووریز سے ایک انڈہ
خارج ہوتا ہے جس سے اس کے حاملہ ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ سوائے کسی بیماری کے ۔
تیس سال سے چالیس سال کی عمر میں کچھ امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
اور چالیس سے پچاس سال کی عمر تک ہر ماہ حاملہ ہونے کے 10 میں سے صرف 1 امکانات ہوتے ہیں۔
میری بیوی حاملہ کیوں نہیں ہو رہی؟
میری بیوی حاملہ کیوں نہیں ہو رہی؟
یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ آپ کے اور آپ کی بیوی کے تمام ٹیسٹ نارمل ہوتے ہیں ۔
پیریڈز بھی ٹائم پر آرہے ہوتے ہیں اور آپ دونوں میاں بیوی نیچرلی طریقے سے مل بھی رہے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود حمل نہیں ٹھہرتا۔
ا سکی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سر فہرست ایام میں بے قاعدگیاں ، انڈوں کا نہ بننا، سپرم کاؤنٹ کم ہونا، لیکوریا،
ماہواری کے دوران درد،سپرم کا بالکل نہ ہونا ، اور بہت ساری بنیادی طبی مسائل شامل ہیں۔
ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ہماری اوولیشن ہو رہی ہے؟
آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کی اوولیشن ہو رہی ہے۔ اس کا عام طور پر دارومدار آپ کی ماہواری سائیکل پر ہوتا ہے۔
اوولیشن عام طور پر آپ کی اگلی ماہواری شروع ہونے سے تقریباً دس سے سولہ دن پہلے ہوتا ہے۔ اگر آپ کی ماہواری سائیکل ریگولر ہے اور پورے اٹھائیس دن کی ہے تو تب۔
اوولیشن ٹیسٹ کٹ جو کہ کسی بھی فارمیسی سے مل جاتیں ہیں آپ انہیں استعمال کرکے اپنی اوولیشن ڈیٹ کا سوفیصد تک درست رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اپنی ماہواری پر حاملہ ہو سکتی ہیں؟
اول تو ماہواری کے دنوں میں ملنا درست نہیں۔ ماہواری کے دنوں میں ملنا دونوں میاں بیوی کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں
ہے اس سے کئی طرح کی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔
اگر آپ کی ماہواری پانچ دنوں کی ہے ۔ لیکن اس بار آپ کو سات آٹھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
پھر بھی خون آ رہا ہے تو یہ ماہواری نہیں کسی اور وجہ سے بھی خون آ سکتا ہے.
اس صورت میں اگر آپ ملتے ہیں تو حاملہ ہونے کے چانس ہوتے ہیں۔
کیا ایک لڑکی دوسری لڑکی سے حاملہ ہو سکتی ہے؟
نہیں ۔ اس کا جواب مختصر ہے کہ دو لڑکیاں جس طریقے سے آپس میں ملیں حاملہ نہیں ہو سکتیں۔
کسی بھی لڑکی یا عورت کو حاملہ ہونے کیلئے کسی لڑکے یا مرد سے ملنا لازمی ہے۔
مرد سے ملے بغیر کوئی لڑکی حاملہ نہیں ہو سکتی۔
سوائے کسی میڈیکل ٹیکنالوجی کے۔ جس سے مرد کا پانی لےکر عورت کے اندر داخل کیا جاتا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں