Jaldi Hamila Hone Ka Tarika In Urdu|
جلدی حاملہ ہونے کا طریقہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جلدی حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔ تو اوولیشن کے دنوں میں آپ روزانہ اپنے پارٹنر سے ملیں۔ اگر روزانہ نہیں تو ایک دن چھوڑ کر مل لیا کریں۔
اوولیشن سے ایک دن پہلے اور اوولیشن سے ایک دن بعد ملنے سے اسی سے نوے فیصد تک چانس ہوتے ہیں کہ آپ حاملہ ہو جائیں گی۔
 |
Jaldi Hamila Hone Ka Tarika In Urdu |
لیکن ایک بات کا دھیان رہے اگر آپ زیادہ ملیں گے تو اس سے آپ کے پارٹنر کے سپرم کی تعداد کم ہو سکتی ہے، اور اگر آپ زیادہ عرصہ اپنے پارٹنر سے نہیں ملتے تو اس سے اس کے سپرم کمزور ہو جاتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ان کو انڈے تک پہنچنے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اوولیشن کا کیا مطلب ہے
لیکن اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آپ نے پریگننٹ ہونا ہے اور اپنے خاندان کو آگے بڑھانا ہے ۔
تو ایسے وقت میں صبر اور انتظار کرنا مشکل ہوتا ہے۔ خصوصاً جب آپ بے بی کیلئے ٹرائی کر رہے ہیں ۔
لیکن آپ کو اس کا کوئی پازیٹو رزلٹ نہیں مل رہا ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم مل تو رہے ہیں لیکن ہمیں پتا نہیں ہوتا کہ ہماری اوولیشن ہو رہی ہے یا نہیں۔
اگر آپ اوولیشن کے دنوں میں ملیں گے تو اس سے چانس ہیں کہ آپ جلدی حاملہ ہو جائیں ۔
اگر آپ اوولیشن کے دنوں میں نہیں مل رہے ہیں تو اس بات
کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ حاملہ ہوں گی یا نہیں
اگر آپ جلدی سے حاملہ ہونا چاہتی ہیں تو اس آرٹیکل کو
آپ نے آخر تک لازمی پڑھنا ہے ۔
تاکہ کوئی بھی پوائنٹ مس نہ ہوجائے ۔ ہم آپ کی سہولت کیلئے اس ویب سائٹ پر دونوں زبانوں اردو اور انگریزی میں آرٹیکل پبلش کر رہے ہیں تاکہ آپ کو پڑھنے اور سمجھنے میں کوئی مشکل نہ ہو ۔
آپ سے درخواست ہے کہ اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد شیئر ضرور کریں اور ہمیں مسائل سے کمنس کے ذریعے ضرور آگاہ کریں ہم آپ کو آپ کی طرف سے کئے گئے کمنٹس کا جواب
ضرور دیں گے۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مکمل گائیڈ کریں گے کہ آپ جلدی سے کسیے حاملہ ہو سکتی ہیں۔ آپ نے کب ملنا ہے کب نہیں ملناہے۔ آپ نے کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا۔
ملنے سے پہلے اور ملنے کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے۔ اوولیشن کیا ہے۔ اوولیشن کے دن کونسے ہیں ۔ آپ نے کونسی
ایکسرسائز کرنی ہیں۔ اور کس پوزیشن میں ملنا ہے وغیرہ۔
آج کی اس آرٹیکل میں ہم تین سے چار پوائنٹ پر بات کریں
گے اگر آپ نے ان کے اوپر عمل کیا تو انشاللہ آپ کو جلد
حاملہ ہونے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
سٹیپ نمبر 1. آپ نے کب ملنا ہے اور کب نہیں ملنا
سٹیپ نمبر 2. اوولیشن
سٹیپ نمبر 3. کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے
سٹیپ نمبر 4. آپ کی خوراک اور صحت
سٹیپ نمبر 1 ۔ آپ نے کب ملنا ہے
حاملہ ہونے کیلئے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے جلد حاملہ ہونا ہے تو آپ اوولیشن کے دنوں میں روزانہ ملیں ۔
اوولیشن پورے مہینے میں ایک دن ہوتا ہے ۔ لیکن ہم اس کو تین سے چار دن کاؤنٹ کریں گے۔ ان تین سے چار دن میں اپنے روزانہ ملنا ہے اگر روزانہ نہیں مل سکتے، تو ایک دن چھوڑ کر ملنا ہے ۔
اس طرح ملنے سے آپ جلد حاملہ ہوں گی۔ کیونکہ ہمیں کنفرم تاریخ کا پتا نہیں ہوتا کہ ہماری اوولیشن کس تاریخ کو ہوگی۔ اوولیشن کے اوپر ہم اسی آرٹیکل میں آگے چل کر سٹیپ نمبر دو میں مکمل بات کریں گے۔
ایک بات کا خیال رکھیں کہ روزانہ ملنے سے آپ کے پارٹنر کے سپرم کم ہو جاتے ہیں اگر سپرم کم ہو جائیں تو جلد حاملہ ہونے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح اگر آپ لوگ زیادہ دیر تک اپنے پارٹنر سے نہیں ملتے تو اس سے بھی سپرم کمزور ہو سکتے ہیں اور انہیں ایگز تک پہنچنے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ وقفے وقفے سے مل لیا کریں۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ صرف اوولیشن کے دنوں میں ہی ملیں ۔ پہلے اور بعد میں نہ ملیں۔ آپ سوائے ماہواری کے دنوں کے کسی بھی وقت مل سکتے ہیں اور حمل کسی بھی
وقت ٹھہر سکتا ہے۔
نوٹ۔ اوولیشن سے ایک دن پہلے اور ایک دن بعد ملنے سے جلد حاملہ ہونے کے امکانات کافی زیادہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔
لبریکینٹ کا استعمال نہیں کرنا
اکثر ایسے ہوتا ہے کہ جب ہم ملنے لگتے ہیں تو ملنے سے پہلے اپنے پارٹس کو گیلا کرنے کیلئے تیل ، لبریکینٹس، چکنائی یا کریم لگاتے ہیں ۔
اس سے ہمارے پارٹس گیلے ہو جاتے ہیں تاکہ ہمیں اندر ڈالنے میں تکلیف نہ ہو۔ اس سے تکلیف کم جاتی ہے لیکن کچھ تیل ، لبریکینٹس اور چکنائیاں ایسی ہوتی ہیں ۔
جس سے سپرم کی ڈیتھ ہو جاتی ہے ۔ یا سپرم سلپ ہو جاتے ہیں بجائے اوپر جانے کے نیچے گر جاتے ہیں۔ اس لیئے
کوشش کریں کہ لبریکینٹس کا استعمال نہ کریں۔
اگر لبریکینٹس کا استعمال کرنا ہے تو ایسے لبریکینٹس کا استعمال کریں جس سے سپرم کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
جو قدرتی طریقہ ہے اس طریقے سے ملنے کی کوشش کریں۔ ملنے سے پہلے فور پلے کریں تاکہ آپ کا جسم قدرتی طور پر گیلا ہو اس کے بعد آپ ملیں ۔
ملنے کے بعد کیا نہیں کرنا
اگر آپ جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں تو یہ کام نہیں کرنا۔ اکثر ایسے ہوتا ہے کہ ہمیں ملنے کی اتنی جلدی ہوتی ہے ۔ ہم یہ نہیں دیکھتے کہ دن ہے یا رات۔
اور ہمارے پاس ملنے کا ٹائم ہے یا نہیں۔ ہم کھڑے کھڑے مل رہے ہوتے ہیں ۔ کبھی کچن میں، کبھی گلی میں، کبھی گاڑی
میں اور کبھی جنگل میں ۔
آپ نے جب بھی ملنا ہے کوئی ایسی جگہ سلیکٹ کریں جہاں کسی کے آنے جانے اور دیکھنے کا ڈر نہ ہو۔ ملنے کے بعد کم از کم آپ کے پاس پندرہ سے بیس منٹ کا ٹائم ہو۔
جلد حاملہ ہونے کیلئے رات کو ملنا بہتر ہوتا ہے۔ ملنے کے بعد بیوی کو چاہئے کہ وہ پندرہ سے بیس منٹ اسی پوزیشن میں لیٹی رہے۔ دائیں سائیڈ پر کروٹ لےکر لیٹنا اچھا ہوتا ہے۔
اس سے بھی بہتر ہے کہ رات کو ملنے کے بعد بیوی اپنے پارٹس پر کپڑا یا ٹشو رکھ کر سو جائے جب آنکھ کھلے تو اٹھ کر دھو لے۔
جلد حاملہ ہونے کیلئے کمر کے نیچے تکیہ رکھ کر پندرہ سے بیس منٹ تک اسی پوزیشن میں لیٹنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
پارٹنر کے علیحدہ ہونے کے بعد بیوی کو فورا اٹھنا نہیں چاہیئے اور نہ ہی اپنے پارٹ کو دھونا چاہئے۔
ملنے کے فوراً بعد اٹھنے سے شوہر کا پانی باہر آجاتاہے اس سے حاملہ ہونے چانس کم ضرور ہو جاتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں ختم نہیں ہوتے۔
انگلش میں ایک لفظ استعمال کیا جاتا ہے ڈوچنگ۔
ڈوچنگ کا مطلب ہے دھونا یا بھگونا۔
ڈوچنگ عورت کے پارٹ کو اندر یا باہر والی سائیڈ سے پانی
یا دیگر سیالوں کے مرکب سے دھونا یا صاف کرنا ہے۔ زیادہ تر ڈوچز سٹوروں میں پانی اور سرکہ، بیکنگ سوڈا یا آیوڈین کے پہلے سے پیک شدہ مکس کے طور پر فروخت ہوتے ہیں۔
مرکب عام طور پر ایک بوتل یا بیگ میں آتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ آپ کو شرونیی انفیکشن کے خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے-
یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر ڈاکٹر اس کے خلاف مشورہ دیتے ہیں، چاہے آپ فعال طور پر حاملہ ہونے کی کوشش نہ کر رہے ہوں۔
منہ میں نہیں لینا
آج کل ایک ٹرینڈ چل چکا ہے کہ جب بھی میاں بیوی آپس میں ملتے ہیں تو شوہر اپنا پارٹ بیوی کے منہ میں ڈالتا ہے۔
یا بیوی کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اسے اپنے منہ میں لیں ۔اگرچہ اس کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے، لیکن ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تھوک کی بڑی مقدار سپرم کی حرکت کو روک سکتی ہے یا اسے مار سکتی ہے۔
اگر آپ جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں یا جلد حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تو آپ کو منہ میں نہیں لینا چاہیے۔ ویسے اسلامی نقطہ نظر سے میاں اور بیوی کا ایک دوسرے کے پارٹ کو منہ میں لینا جائز نہیں ہے۔
اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی تو تب ہی خالق کائنات نے اسے پوری انسانیت کیلئے منع فرمایا ہے۔
حاملہ ہونے کے لیے بہترین پوزیشن کونسی ہے
حاملہ ہونے کیلئے کوئی خاص پوزیشن مقرر نہیں ہے ۔ آپ جیسے چاہیں مل سکتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جن پوزیشن کا ذکر کیا ہے۔
اس کے مطابق بہترین پوزیشن یہ ہے کہ بیوی نیچے ہو اور شوہر اس کے اوپر ہو۔
سائنس نے ایسی کوئی خاص پوزیشن دریافت نہیں کی ہے جو خواتین کو تیزی سے حاملہ ہونے میں مدد فراہم کرنے میں بہتر ہو — آپ کسی بھی پوزیشن میں حاملہ ہو سکتی ہیں۔ "جس پوزیشن میں بھی آپ ملیں گے۔
وہ آپ کو حاملہ ہونے سے نہیں روکے گا اور بانجھ پن کا سبب نہیں بنے گا۔ آپ دونوں کو جو پوزیشن اچھی لگے۔
جو آپ اور آپ کے ساتھی دونوں کے لیے بہترین ہو۔
"پوزیشن کا انتخاب کرتے وقت ذہن میں رکھنے والی چیزوں میں سے ایک ایسی چیز کا انتخاب کرنا ہے جہاں دونوں پارٹنرز آرام دہ ہوں۔
اور دونوں میاں بیوی ایک ساتھ ڈسچارج ہوں۔
ماہرین کا کہنا ہے۔ اگر بیوی چاہے تو ملنے کے دوران یا ملنے کے بعد اپنی پیٹھ کے بل لیٹنے کی کوشش کر سکتے ہیں،
اپنے گھٹنوں کو اٹھا کر رکھ سکتے ہیں ۔ موڑ سکتے ہیں اور 45 ڈگری کے زاویے پر 30 منٹ تک اپنے کمر کو پیچھے کی طرف جھکا سکتے ہیں، جس سے پارٹنر کے پانی کو اندر روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک دوسرے پر اعتماد
حاملہ ہونے کے لیے میاں بیوی کا ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر بیوی حاملہ نہیں ہو رہی ہو تو صرف بیوی کو مورد الزام ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے۔
کہ آپ میں کوئی مسئلہ ہے ۔ اس سے اس کے ذہن میں کئی طرح کے سوال اٹھ سکتے ہیں۔ اور وہ ذہنی وجسمانی ٹینشن کا شکار ہو سکتی ہے۔ مسئلہ مرد میں بھی ہو سکتا ہے۔
ایک دوسرے کو خوش رکھیں ایک دوسرے کی صحت کا خیال رکھیں۔ شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کو ہر ٹائم یا اس کی مرضی کے بغیر ملنے پر مجبور نہ کرے ۔
خصوصاً اس وقت جب بیوی کے رشتے دار ماں باپ یا بہن بھائی آپ کے گھر میں موجود ہوں یا گھر میں مہمان ہوں۔ بیوی سے اس وقت ملنا چاہیے جب خود اس کی مرضی ہو۔ اس سے جلدی حاملہ ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔
حاملہ ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ماہرین اور میرے اپنے تجربے کے مطابق، زیادہ تر صحت مند جوڑے ایک سال کے اندر حاملہ ہو جاتے ہیں۔ ایک تحقیق
میں بتایا گیا کہ 38 فیصد جوڑے شادی کے ایک ماہ بعد،
68 فیصد تین ماہ بعد، 81 فیصد چھ ماہ بعد اور 92 فیصد جوڑے ایک سال کے اندر حاملہ ہو جاتے ہیں۔ بہت کم کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ شاید ہی کوئی صحت مند جوڑا ایسا ہو جو ایک سال کے اندر حاملہ نہ ہو۔ حاملہ ہونے کیلئے ضروری ہے کہ شوہر اپنا پانی اندر نکالے۔
اگر آپ کی عمر 30 سال یا اس سے کم ہے اور آپ اور آپ کا ساتھی دونوں صحت مند ہیں، تو یہ ٹھیک ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر یا فرٹیلٹی اسپیشلسٹ سے بات کرنے سے پہلے برتھ کنٹرول کا استعمال کیے بغیر ایک سال تک نیچرلی گھر پر حاملہ ہونے کی کوشش کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے جیسے جیسے آپ کی عمر زیادہ ہوتی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 35 سال سے زیادہ ہے ۔
اور آپ کی شادی کو چھ مہینے سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور ابھی تک آپ کو کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس جائیں اور اس سے مشورہ ضرور کریں۔
وہ آپ کو دیکھے گا آپ کے ٹیسٹ کرے گا۔ اور آپ کو کچھ میڈیسن تجویز کرے گا۔
اس سے آپ کے جلدی حاملہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔
ماہرین کہتے ہیں، "بانجھ پن کی کچھ وجوہات وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی جاتی ہیں۔ "
اور زیادہ دیر انتظار کرنے سے، آپ اپنے حاملہ ہونے کے چانس کو کم کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ حاملہ نہیں ہو رہی ہیں تو اپنے آپ کو قصوروار نہ ٹھہرائیں۔ بانجھ پن عام ہے - بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز کے ایک سروے کے مطابق،
آٹھ میں سے ایک جوڑے کو حاملہ ہونے یا حمل برقرار رکھنے میں پریشانی ہوتی ہے۔
اور یہ مت سمجھو کہ یہ مسئلہ صرف عورت کے ساتھ ہے ؛ حاملہ ہونے میں دشواری کا تعلق عورت، مرد یا دونوں کا
ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو حاملہ ہونے کوئی رکاوٹ درپیش ہے
تو، کسی قابل اعتماد دوست یا خاندان کے کسی پرانے بندے سے اپنا مسئلہ شیئر کریں، یا کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں۔
ذاتی طور پر یا آن لائن سپورٹ گروپ میں شامل ہونے پر بھی غور کریں تاکہ آپ اسی تجربے سے گزرنے والے دوسروں کے ساتھ اپنے جذبات کا اشتراک کر سکیں۔
آپ جلدی سے حاملہ ہونا چاہتے ہیں، اس میں وقت اور صبر لگ سکتا ہے۔ کچھ جوڑوں کو جلدی کامیابی مل جاتی ہے، اور کچھ جوڑوں کو حاملہ ہونے کیلئے بہت طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔
سب سے اہم چیز جو آپ ابھی کر سکتے ہیں وہ ہے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت پر قابو پانا، تاکہ اس راستے پر چلتے ہوئے آپ بااختیار محسوس کر سکیں۔
ابھی تیاری کریں اور پھر سے ایک بار قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔
سٹیپ نمبر 2. اوولیشن
اوولیشن کیا ہے ؟ ہر وہ بالغ لڑکی یا عورت جس کے پیریڈز آنے شروع ہوگئے ہیں۔ بارہ سال کی عمر میں چودہ سال یا پندرہ سال کی عمر میں۔ چاہے اس کی شادی ہوئی ہے یا
نہیں ۔ شادی سے اوولیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
جب سے اس کے پیریڈز شروع ہوئے ہیں تب سے عورت کے جسم سے ہر مہینے ایک انڈہ خارج ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس انڈے کی عمر بارہ سے چوبیس گھنٹے تک ہوتی ہے۔ اگر اس دوران مرد کے سپرم عورت کے انڈے سے جاکر ملتے ہیں تو اس صورت میں عورت حاملہ ہو جاتی ہے۔
اوولیشن ہمیشہ آپ کی پیریڈز کے درمیان والے دنوں میں متوقع ہوتی ہے۔ اگر آپ کی ماہواری سائیکل پورے اٹھائیس دنوں کی ہے۔ تو متوقع چانس یہ ہیں کہ آپ کی اوولیشن تیرہ چودہ یا پندرہ تاریخ میں سے کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔
کوریکٹ ٹائم اور ڈیٹ کا پتا لگانا تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔
خوش قسمتی سے آج کے ترقی یافتہ دور میں آپ کے اوولیشن کو ٹریک کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔
اوولیشن کب ہوتا ہے؟
اوولیشن کب ہوتا ہے اس کی بنیادی باتوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اوولیشن کی کچھ علامات ہیں جو تقریباً ہر عورت میں یکساں موجود ہوتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ علامات کونسی ہیں تاکہ ان علامات کی مدد سے آپ اپنے جسم کی نگرانی کر سکیں۔
یہ ایک تاثر عام پایا جاتا ہے،
کہ اوولیشن ہمیشہ آپ کی ماہواری شروع ہونے کے 14ویں دن ہوتا ہے، لیکن ایسا صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ کی ماہواری سائیکل ریگولر اور 28 دن پر مشتمل ہو۔
چونکہ عورت میں ماہواری سائیکل مختلف ہوتی ہے۔ سو میں سے صرف چند عورتیں ایسی ہوں گی جن کی ماہواری سائیکل ریگولر ہوتی ہے۔اور پورے اٹھائیس دن کی ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں زیادہ تر عورتوں کا اوسط ماہواری سائیکل 24 سے 35 دن تک ہوتا ہے، کچھ عورتیں ایسی بھی ہیں جن کی ماہواری سائیکل اکیس دن یا اس سے بھی کم ہوتا ہے۔
اگر آپ کو اپنی ماہواری سائیکل کا پتا جائے کہ وہ کتنے دنوں کی ہے۔ تو آپ کو اپنا اوولیشن کا دن ڈھونڈنے اور اس کا اندازہ لگانے میں آسانی ہو جائے گی۔
زیادہ تر عورتوں میں اوولیشن گیارہ سے اکیسویں دن کے درمیان ہوتی ہے۔ یاد رکھیں اوولیشن کا تمام تر دارومدار آپ کی ماہواری سائیکل پر ہوتا ہے۔
جتنے آپ کی ماہواری سائیکل کے دن ہوں گے اس حساب سے آپ کی اوولیشن ہو گی۔ تمام صحت مند خواتین کو اوولیشن کے 12 سے 14 دن بعد ماہواری آتی ہے۔
اوولیشن کیلکولیٹر کا استعمال کریں
یہ کوئی کیلکولیٹر نہیں ہے صرف آپ کو سمجھانے کیلئے ہے۔ اگر آپ کی ماہواری سائیکل ریگولر نہیں ہے تو اس کیلئے آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک نوٹ بک اور پنسل لے لیں جس تاریخ سے آپ کی ماہواری سٹارٹ ہوئی ہے اس تاریخ سے نوٹ کرنا شروع کردیں۔ اگلی ماہواری شروع ہونے تک نوٹ کرتے جائیں۔ اور آخر میں ٹوٹل دنوں کی تعداد لکھیں ۔
جب نیکسٹ ماہواری سائیکل شروع ہو تو اس کو اسی یا علیحدہ نوٹ بک پر لکھتے جائیں۔ اسی طرح آپ کو اپنے ماہواری سائیکل کو لگاتار دو سے تین مہینے تک لگاتار نوٹ کرتے جائیں۔
اس سے آپ کو یہ اندازہ ہو جائے گاکہ آپ کی اوسط ماہواری سائیکل کتنے دنوں کی بن رہی ہے۔ اکیس دن، پچیس دن، اٹھائیس دن، بتیس یا پینتیس دن۔ اپنے اوولیشن کی تاریخ کو جانچنے کیلئے آپ کو دو سے تین مہینے تک کی محنت کرنی پڑےگی۔
جب آپ کو ایک بار اپنے ماہواری سائیکل کا پتا چل گیا تو پھر آپ کو اپنے اوولیشن کے دن معلوم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ فرض کرو اگر آپ کی ماہواری سائیکل اٹھائیس دنوں کی ہے تو امکان ہے کہ
آپ کی اوولیشن
12/ 13/14/15 ان چار دنوں میں سے کسی دن متوقع ہے۔ جب آپ کو آپ کی ماہواری سائیکل اور اوولیشن کے دنوں کا پتا چل جائے تو آپ کو جلدی حاملہ ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اوولیشن کی علامات
اوولیشن کی بہت ساری علامات ہیں جو عورتیں اپنی باڈی پر دھیان دیتی ہیں تو ان کو اوولیشن کا پتا چل جاتا ہے۔ یاد رکھیں یہ علامات اتنی واضح نہیں ہوتی ہیں کہ آپ کو فوراً سے ان کا پتا چل جائے۔
یہ روٹین کی علامات ہو سکتی ہیں بس آپ کی باڈی میں تھوڑی بہت تبدیلیاں آتی ہیں۔ اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ یہ علامات ہر عورت میں موجود ہوں۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اگر یہ علامات ایک عورت میں موجود ہیں
تو دوسری عورت میں بھی یہی علامات موجود ہوں۔ لیکن حاملہ ہونے کا ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے جسم کی سنیں اور اوولیشن کی علامات کو دیکھیں۔
آپ کے پاس صرف ایک یا دو علامات ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ عام طور پر اوولیشن کی علامات درج ذیل ہو سکتی ہیں۔
آپ کا ڈسچارج انڈے کی سفیدی کی طرح ہو جائے گا.
حواس میں اضافہ.
چھاتیوں میں درد.
پیٹ کے نچلے حصے میں درد.
ہلکا سا خون آنا (ایک یا دو قطرے).
پارٹنر سے ملنے کی خواہش میں اضافہ.
بچہ دانی کا منہ کھل جانا یا اس میں حرکت میں اضافہ.
متلی اور سر درد.
آپ کے بنیادی جسمانی درجہ حرارت میں تبدیلیاں.
اوولیشن کٹ کا استعمال کریں
آج کل آپ بازار سے اور آن لائن گھر بیٹھے اپنی مرضی کے اوولیشن کٹ منگوا سکتے ہیں۔ گو کہ اوولیشن کٹ سو فیصد درست رزلٹ نہیں بتاتے ہیں لیکن اس سے آپ کو یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتاہے ۔
اگر آپ جلدی سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تو اوولیشن کٹ سے آپ مدد لے سکتے ہیں۔ آپ نے جب بھی اوولیشن کٹ منگوانے ہیں تو ایک نہ منگوائیں ۔
بلکہ کم از کم دو یا تین منگوائیں۔ اس کے بعد آپ نے اپنا پیشاب لے لینا ہے۔ پیشاب کے دو یا تین قطرے ڈراپر کے ذریعے آپ نے اس کٹ کے اوپر ڈالنے ہیں اور تین سے پانچ منٹ تک رزلٹ کا انتظار کرنا ہے۔
اگر کٹ کے اوپر بنے دونوں نشان پازیٹو آجائیں۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی اوولیشن ہونے والی ہے۔ اگر رزلٹ پازیٹو نہ آئے تو دوسرے دن اسی ٹائم آپ دوبارا ٹیسٹ کریں۔
یہ ایک ہارمونل ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اوولیشن کٹس آپ کے پیشاب میں آپ کے پٹیوٹری غدود کے ذریعہ تیار کردہ ہارمون لیوٹینائزنگ ہارمون (LH) کی سطح کی پیمائش کرکے آپ کے انڈے کا پتہ لگاتی ہے۔
آپ کا جسم ہمیشہ لیوٹینائزنگ ہارمون (LH ) آپ کے انڈہ بننے سے 24 سے 48 گھنٹے پہلے زیادہ مقدار میں بناتا ہے۔
بہترین نتائج کے لیے، کئی دنوں تک ہر روز ایک ہی وقت میں ٹیسٹ لیں اور ٹیسٹ سے دو گھنٹے پہلے کوئی نشہ آور چیز نہ کھائیں اور نہ پیں۔
اور دو گھنٹے پہلے تک پیشاب کو روک کر رکھیں۔ ٹیسٹ کے بعد ایک مخصوص رنگ یا نشان LH اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ بہت جلد آپ کی اوولیشن ہونے والی ہے۔ اور اب آپ کو اپنے پارٹنر سے ملنا چاہیے تاکہ آپ پریگننٹ ہو سکیں۔
بس ذہن میں رکھیں کہ یہ ٹیسٹ 100 فیصد درست نہیں ہیں،
جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش
اپنے بنیادی جسمانی درجہ حرارت (BBT) سے آپ کو یہ پتا لگانا آسان ہوتا ہے کہ کب آپ کی اوولیشن ہونے والی ہے۔ عام طور پر آپ کی جسم کا درجہ حرارت 96 سے 99 ڈگری فارن ہائیٹ ہوتا ہے،
آپ کا بی بی ٹی آپ کے پورے مہینے میں بدلتا رہتا ہے، اور اوولیشن کے دن آپ کی باڈی کا درجہ حرارت نصف ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
اپنے باڈی ٹمپریچر کو چیک کرنے کیلئے آپ کو ایک ڈیجیٹل یا بنیادی باڈی ٹمپریچر تھرمامیٹر کی ضرورت ہوگی ۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ
اپنے BBT کو معلوم کرنے کے لیے، ہر صبح بستر سے باہر نکلنے سے پہلے اپنا ٹمپریچر چیک کریں اور اسے کسی نوٹ بک پر لکھتے جائیں۔ یاد رکھیں کہ اپنا ٹمپریچر آپ نے روزانہ ایک ہی وقت میں پڑھنا ہے اور اسے نوٹ کرنا ہے۔
جس دن آپ کی باڈی کا درجہ حرارت روزانہ کی نوٹ کی گئی درجہ حرارت سے زیادہ ہو تو آپ سمجھ جائیں کہ آپ کی اوولیشن ہونے والی ہے۔ یا اوولیشن قریب ہے۔
ایک بات یاد رکھیں کہ جس دن آپ کی باڈی ٹمپریچر زیادہ ہو اس دن آپ کو کوئی جسمانی بیماری جیسے نزلہ، زکام، کھانسی، سر اور جسم میں درد اور بخار نہ ہو۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کو بخار ہو اور آپ اسے غلطی سے اوولیشن سمجھ بیٹھیں۔اس کے علاوہ اپنے باڈی پر دھیان دیں کہ ماہواری شروع ہونے سے پہلے اور ماہواری سائیکل ختم ہونے کے بعد اور اس کے علاوہ پورے مہینے میں آپ کے جسم میں کیا کیا تبدیلیاں آرہی ہیں۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کو اوولیشن کا پتا چل گیا ہوگا ۔
سٹیپ نمبر 3. کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے
میں اس سے پہلے ایک آرٹیکل شائع کر چکا ہوں جس میں میں نے آپ کو بہت باریکی سے بتایا ہے کہ اگر آپ پریگننٹ نہیں ہونا چاہتی ہیں تو اس کیلئے آپ نے کونسی دوائیں اور ڈیوائسز استعمال کرنی ہیں
جس سے آپ کی ماہواری سائیکل شروع ہو جائے اور آپ پریگننٹ نہ ہوں۔ اس میں ہم نے بتایا ہے کہ وہ ایسی کونسی دوائیں اور ڈیوائسز ہیں جن کا استعمال کرکے آپ عارضی یا مستقل طور پر اپنی پریگننٹ ہونے کے چانس کو ختم کر سکتے ہیں
اور یہ بھی بتایا ہے کہ آپ اپنی ماہواری کو عارضی یا مستقل طور پر کیسے روک سکتے ہیں۔
اگر آپ حاملہ ہونا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کیا آپ نے اس سے پہلے پریگنینسی یا ماہواری کو روکنے کی کوئی پلز انجکشن یا ڈیوائس استعمال تو نہیں کی ہے۔
اگر آپ نے استعمال کی ہے تو اب آپ کو کیا کرنا ہے۔ اور اگر آپ نے کوئی میڈیسن استعمال کی اور آپ جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں تو پھر آپ نے کیا کرنا ہے۔
سب سے پہلے ہم بات کریں گے۔
1.
اگر آپ نے پریگنینسی یا ماہواری کو روکنے کی میڈیسن استعمال کی ہیں ۔ اور اب آپ حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔ تو سب سے پہلے حاملہ ہونے کیلئے آپ نے وہ میڈیسن چھوڑ دینی ہیں ۔
اب آپ نے ان کو استعمال نہیں کرنا۔ تاکہ آپ کی ماہواری سائیکل اور اوولیشن دونوں شروع ہو سکیں۔
2.
آپ نے پریگنینسی یا ماہواری کو روکنے کیلئے کن چیزوں کو استعمال کیا ہے ۔
3.
اگر آپ نے یا آپ کے پارٹنر نے ساتھی یا کنڈوم استعمال کیا ہے تو اس سے اتنا کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ جیسے ہی آپ ساتھی اور کنڈوم کا استعمال چھوڑ دیں گے آپ پریگننٹ ہو جائیں گے۔
4.
اگر آپ غیر ہارمونل IUD استعمال کرتے رہے ہیں تو اب آپ نے ان کو ہٹا دیا ہے، تو آپ کا جسم فوری طور پر حمل کے لیے تیار ہو جائے گا۔
5.
وہ خواتین جو پریگنینسی پر قابو پانے کی ہارمونل شکلیں استعمال کرتی رہی ہیں، جیسے کہ انجکشن وغیرہ تو بعض اوقات آپ کے جسم کو ریگولیٹ کرنے اور انڈہ بننے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔
"خاص طور پر جب خواتین بہت لمبے عرصے سے پریگنینسی پر قابو پا رہی ہیں اور میڈیسن یا ہارمونل کنٹرول استعمال کرتی رہی ہیں، تو ان کےماہواری سائیکل اور انڈہ بننے میں دوبارہ کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی عورتوں کا ماہواری سائیکل اور انڈہ بننے میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔
6.
وہ خواتین جو صرف گولیاں یا کیپسولز استعمال کرتی رہی ہیں تو ان کی ماہواری سائیکل اور اوولیشن شروع اور ریگولر ہونے میں تقریباً چھ سے آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
اگر 8 سے 10 ہفتوں کے بعد بھی آپ کو ماہواری نہیں ہو رہی ہے، تو آپ اپنے ڈاکٹر کے پاس جائیں اور اس سے مشورہ ضرور کریں۔
7.
اور آخر میں وہ خواتین جنہوں نے مندرجہ بالا میں سے کوئی میڈیسن استعمال نہیں کی۔ تو انہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
آگر آپ جلد حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تو آپ جیسے جاہیں اپنے پارٹنر سے ملیں۔ انشاللہ آپ ضرور جلد حاملہ ہوں گی۔
سٹیپ نمبر 4. آپ کی خوراک اور صحت
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ تیزی سے حاملہ ہونے کے امکانات کو کیسے بڑھایا جائے، تو اپنی خوراک اور صحت پر توجہ دیں۔
یہ کوئی راز نہیں ہے کہ حمل اور پیدائش کے دوران آپ کا جسم کچھ بڑی تبدیلیوں اور چیلنجوں سے گزرتا ہے، اس لیے صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے اپنے حمل کے سفر کو بہترین شکل میں شروع کرنا یقینی بنائیں۔
آج ہم آپ کو حاملہ ہونے کے لیے کچھ آسان صحت کے ٹپس اور ٹرکس کے بارے میں بتائیں گے۔ آپ نے ان کو دھیان سے پڑھنا ہے۔
ڈاکٹر سے رجوع کریں
اگر آپ جلدی سے حاملہ ہونا چاہ رہی ہیں۔ تو سب سے پہلے آپ ایک بار اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔آپ کا ڈاکٹر آپ سے آپ کی صحت کے بارے میں پوچھے گا۔
اور آپ کو تیزی سے حاملہ ہونے میں مدد کے لیے طرز زندگی میں ضروری تبدیلیاں تجویز کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے یا بیماری ہے۔
اور یا آپ کو کسی قسم کی کوئی پریشانی ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر کو ضرور بتائیں۔ اگر اس سے پہلے آپ کے خاندان میں کوئی مسئلہ ہے یا بیماری ہے تو وہ بھی آپ اپنے ڈاکٹر کو ضرور آگاہ کریں۔ اگر آپ کوئی میڈیسن کے رہی ہیں تو وہ بھی بتائیں۔
اس کے بعد ڈاکٹر آپ کو کچھ ضروری ٹیسٹ لکھ کر دے گا اور کچھ ایسی میڈیسن تجویز کرے گا جو آپ کی صحت اور پریگنینسی دونوں کیلئے فائدہ مند ہوں۔
دانتوں کو چیک کروائیں
دوسرا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ اگر آپ کے دانتوں یا مسوڑھوں سے خون آتا ہے۔ یا آپ کے دانتوں میں کوئی سوراخ ہے۔ دانتوں میں درد ہے۔ تو آپ اپنے دانتوں والے ڈاکٹر کے پاس جائیں ۔
مسوڑھوں کی بیماری کا تعلق کم وزن اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سے ہے۔ بعض اوقات دانتوں کی بیماری کی وجہ سے بیکٹریاز اور دوسرے جراثیم ہماری خون کے ذریعے ڈائریکٹ ہماری یوٹرس تک پہنچ جاتے ہیں ۔
جس کی وجہ سے یہ بیکٹیریا نہ صرف ہماری یوٹرس کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ انڈے کی پیدائش کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا۔
ہلکی ورزش
اگر آپ جلدی سے حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔ تو ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں ۔ وہ لڑکیاں یا عورتیں جو گھر کے کام کرتی ہیں ان کو ایکسٹرا ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
لیکن وہ عورتیں جو بالکل کوئی کام نہیں کرتی ہیں گھر کے کاموں کیلئے نوکرانی موجود ہے ۔ یا وہ عورتیں جو دفاتر میں کام کرتی ہیں صبح سے لیکر شام تک دفتر میں کام کرتی ہیں۔
ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ کم ازکم پندرہ سے تیس منٹ تک کی ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرلیا کریں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی ورزش،
خاص طور پر تھکن کی حد تک ورزش کرنا، آپ کے ماہواری میں خلل ڈال سکتا ہے۔
اور حاملہ نہ ہونے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
4.وزن اور خون کی کمی یا زیادتی
زیادہ تر ماہرین اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے ، کہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا کم ہے دونوں صورتوں میں آپ کو حاملہ ہونے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح اگر آپ میں خون کی کمی ہے تو اس سے بھی بعض اوقات حاملہ ہونے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں اگر آپ حاملہ ہونے کیلئے ٹرائی کر رہے ہیں ۔
تو اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اس کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ بہت کمزور ہیں یا آپ میں خون کی کمی ہے تو وزن کو بڑھانے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔
یاد رکھیں وزن اور خون کی کمی کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے کوئی ایسی خوراک یا میڈیسن ہرگز نہ لیں جس سے آپ کا وزن ایک دم کم یا زیادہ ہوجائے۔ ایک دم وزن بڑھنے یا کم ہونے سے نہ صرف آپ کی صحت پر اثر پڑے گا ۔
بلکہ صحت کے ساتھ ساتھ اس کا براہ راست اثر آپ کی یوٹرس اور انڈے پر بھی پڑ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو حاملہ ہونے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ لہذا اگر آپ کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) 30 یا اس سے زیادہ ہے تو حاملہ ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
وٹامنز کا استعمال کریں
وٹامنز کا ہماری زندگی اور صحت میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔اگر آپ حاملہ ہونے کیلئے ٹرائی کررہے ہیں۔ تو اپنے خوراک میں وٹامن ای ، وٹامن ڈی، آئرن زنک اور فولک ایسڈ کو ضرور شامل کریں۔
یاد رکھیں وٹامنز میں گولیاں ، کیپسولز، انجکشنز ، سیرپ ، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔ اپنے خوراک میں تمام سبز سبزیاں ضرور شامل کریں۔
اس کے پھل اور فروٹ میں کیلا، اسٹرابیری، پالک، پھلیاں اور اورنج جوس جیسی غذاؤں میں بھی قدرتی طور پر فولیٹ زیادہ ہوتا ہے۔
6.سگریٹ نوشی سے پرہیز
تمباکو نوشی تیزی سے حاملہ ہونے کے امکانات کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ اسقاط حمل اور ایکٹوپک حمل کے زیادہ خطرے سے منسلک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "
سگریٹ نوشی کرنے والوں میں ایسٹروجن کی سطح نمایاں طور پر کم ہوتی ہے، جو ماہواری کے دوران بیضوی ہونے کے امکان کو کم کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر حمل کی بحالی کو متاثر کر سکتی ہے۔"
یہ ایک عادت ہے جس پر آپ کے پارٹنر کو بھی ختم کر دینی چاہئیں — نہیں تو کم ضرور کر دیں۔ تمباکو نوشی سپرم کے معیار اور مقدار کو کم کر سکتی ہے۔
کیفین کا استعمال کم کریں
اسلامی نقطہ نظر سے ہر وہ چیز جس میں نشہ شامل ہے ۔ حرام ہے۔ اس سے خود بھی بچیں اور اپنے پارٹنر کو بھی مشورہ دیں کہ وہ بھی استعمال نہ کرے۔
مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں کیفین کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ میں یہ آرٹیکل آپ سب لوگوں کیلئے لکھ رہا ہوں ۔ جس میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں۔
جو لوگ کیفین کا استعمال نہیں کرتے تو بہت ہی اچھا ہے۔ جو لوگ کیفین کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کیلئے مشورہ ہے۔ کیفین کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے،
لیکن دن میں ایک سے دو 8-اونس کپ پر قائم رہیں۔ تحقیق محدود ہے اور نتائج ملے جلے ہیں، لیکن کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین کا زیادہ استعمال زرخیزی کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
.شراب نوشی سے بچیں
شراب حرام ہے ۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
اے لوگو جو ایمان کے آؤ ہو انہیں چاہیے۔ کہ وہ شراب کے قریب نہ جائیں۔ وہ لوگ جو شراب پیتے ہیں ان کیلئے
اگرچہ کبھی کبھار شراب کا ایک گلاس آپ کی زرخیزی کو متاثر نہیں کرے گا،
بہتر ہے کہ آپ حاملہ ہونے کی کوشش کرتے وقت الکحل سے مکمل پرہیز کرنے پر غور کریں۔ حاملہ ہونے کے دوران شراب پینے کے لیے محفوظ نہیں سمجھی جاتی ہے،
اور چونکہ آپ کو حاملہ ہونے کا صحیح لمحہ معلوم نہیں ہوگا، اس لیے ڈاکٹر اسے مکمل طور پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا پارٹنر اپنی شراب نوشی کو بھی محدود کرنا چاہے۔
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شراب کا زیادہ استعمال مرد کے سپرم کی تعداد اور معیار کو متاثر کر سکتا ہے۔
9.اچھی اور صحت مند خوراک
آپ کو پھلوں، سبزیوں اور اناج غذائیت سے بھرپور، متوازن غذا کھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ صحت مند غذائیں پروجیسٹرون کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں
(حمل برقرار رکھنے میں ایک اہم ہارمون)، بیضہ دانی کو سہارا دیتی ہیں اور ابتدائی امپلانٹیشن کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں- حاملہ ہونے کے تین اہم عوامل۔
10. پریشانی اور ذہنی دباؤ پر کنٹرول
جلدی سے حاملہ ہونے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں؟ ایک سانس لیں اور آہستہ کریں۔ اگرچہ تحقیق مخلوط ہے، بہت سے مطالعہ نے کشیدگی اور بانجھ پن کے درمیان تعلق پایا ہے.
یقیناً، اگر آپ کو حاملہ ہونے میں دشواری ہو رہی ہے، تو آپ اپنے آپ کو اور بھی زیادہ پریشان پا سکتے ہیں۔ یہ ایک شیطانی چکر ہے.
اس مقصد کے لیے، آپ ایک پرسکون سرگرمی تلاش کرنا چاہیں گے جس سے آپ کو خوشی ملے؛ کچھ نرم یوگا یا مراقبہ کی کوشش کریں، اور اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں تو ٹاک تھراپی پر غور کریں۔
11. کھلے لباس کا استعمال کریں
اگر آپ جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں تو اپنے پارٹنر کو بجائے تنگ کپڑوں کے کھلے لباس کا استعمال کریں ۔ تنگ زیر جامہ اور پتلون مرد کے سپرم کی تعداد اور معیار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو مرد زیادہ تنگ کپڑے،جینز اور انڈر ویئر کا استعمال کرتے ہیں۔
ان کے سپرم کی تعداد کم ہوتی ہیں اور ان سپرم کمزور ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی نسبت جو کھلے کپڑے پہنتے ہیں ان کے سپرم زیادہ مضبوط، طاقتور اور تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں۔
. گرم پانی سے نہ نہائیں
مرد اور عورت دونوں اپنے پارٹس کو بہت زیادہ گرم پانی سے نہ دھوئیں خصوصاً مرد ۔
اور نہ ہی بہت زیادہ گرم پانی سے نہائیں۔
ماہرین کے مطابق، بہت زیادہ گرم پانی مرد کے سپرم کی تعداد پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ اگر آپ اور آپ کا ساتھی جلدی سے حاملہ ہونے کے خواہاں ہیں، تو زیادہ دیر تک پانی میں نہ نہائیں۔
اگر آپ نے سوئمنگ کرنی ہے تو کم وقت کیلئے کریں ۔ زیادہ دیر تک پانی اور سوئمنگ پول میں رہنے اور نہانے سے سپرم کمزور ہو سکتے ہیں۔
پلیز نوٹ
مندرجہ بالا تمام پوائنٹ ذاتی آراء پر مشتمل ہیں۔اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہے ۔ یا آپ واقعی پریگننٹ ہونے کیلئے ٹرائی کر رہے ہیں ۔
تو پلیز کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ کسی بھی نقصان کی صورت میں یہ ویب سائٹ کا اونر ذمہ دار نہیں ہے۔
اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے ۔ یا آپ کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ٹائپ کرکے پوچھ سکتے ہیں آپ کو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں